امریکہ کے صدر براک اوباما نے وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت میں گزشتہ
کچھ برسوں کے دوران ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور تعاون پر
اطمینان ظاہر کیا ہے۔وزیراعظم کے دفتر کی جانب
سے آج جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر اوباما نے کل شام مسٹر مودی سے فون پر رابطہ کیا۔رہنماؤں نے بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کے سلسلے میں اطمینان ظاہر کیا۔